اہم خبریں

لیڈی انسپکٹر نے بھارتی سیاستدان پر تھپڑوں کی بارش کردی

حیدرآباد(نیوزڈیسک) آندھرا پریش کے وزیر اعلیٰ کا پتلا جلانے کی کوشش کرنے والے ’جنا سینا‘ پارٹی کے رہنما کے گالوں پر لیڈی پولیس نے تھپڑوں کی برسات کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے جنا سینا کے سربراہ پون کلیان کےخلاف کچھ ریمارس دیے تھے، جس پر پارٹی کے رہنما اور کارکن مشتعل ہو کر احتجاج کررہے تھے۔دوران احتجاج جنا سینا کے لیڈروں نے چیف منسٹر کا پتلا جلانے کی کوشش کی، ڈیوٹی پر مامور خاتون انسپکٹر نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور چلے جانے کا کہا۔رہنمائوں کے وہاں سے نہ جانے پر خاتون انسپکٹر وہاں پہنچ گئیں اور جنا سینا کے ایک رہنما کے گالوں پر طمانچوں کی بارش کردی، جس کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں