پیانگ یانگ (نیوزڈیسک)شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کیا ہے، برطانوی میڈیا نے بتایا کہ شمالی کوریا کے میزائل نے جاپانی سمندر میں گرنے سے پہلے 1 گھنٹے سے زائد پرواز کی۔ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچ کے مناظر شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی نے نشر کیے ،شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ گزشتہ روز کیا تھا،شمالی کوریا کے میزائل نے جاپانی سمندر میں گرنے سے پہلے 1 گھنٹے سے زائد پرواز کی۔ شمالی کوریا نے امریکی جاسوس طیاروں کی در اندازی کے خلاف میزائل کا تجربہ کیا ۔جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کے اس بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔















