Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

7 سالہ بندش کے بعد سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانے کا باضابطہ افتتاح

تہران(نیوزڈیسک)ایران نے 7 سالہ بندش کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے سفارتخانے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر ریاض میں ایرانی سفارت خانے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز ربن کاٹنے سے کیا گیا۔اس موقع پر سعودی عرب اور ایرانی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ حکام سمیت سعودی عرب کیلئے نامزد ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور ریاض میں متعین غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات 7 سال سے منقطع تھے۔ تاہم چین کی ثالثی سے رواں سال ریاض اور تہران کے تعلقات بحال ہوئے ہیں۔