چین پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا مزیدقرض دینے پر رضامند

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کیلئے رضا مند ہوگیا۔ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو چین سے مزید 2.3 ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے فنڈز سے پاکستان کو فوری سہارا میسر آئے گا۔تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے لیے پاکستان کو کچھ ممالک سے 400 ملین ڈالر تک کی امداد ملنے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر تک 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے جبکہ موجودہ ملکی ذخائر 4.3 ارب ڈالر کی سطح تک گرگئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جون میں قرضوں کی 2 اہم ادائیگوں کے بعد چین پاکستان کی مزید مالی معاونت کرے گا۔