Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آسٹریلیا، 10 سالوں میں پہلی بار شدید ترین طوفان سے تباہی کا خدشہ

کینبرا(نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے مغربی حصے میں آنے والا طوفان الساشدید طوفان میں تبدیل ہو گیا جس کے باعث 275 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے تباہی کا امکان ظاہر کیاجا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان السا کے برومی سے 500 کلو میٹر کے فاصلے سے ٹکرانے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے اس دوران 400 ملی میٹر بارش اور غیر معمولی بلند لہروں سے بھی خبردار کیا ہے۔حکام کا کہناتھا کہ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے پسماندہ علاقوں میں خوراک اور فیول مہیا کر دیا گیا ہے جبکہ مکینوں کو پانی ذخیرہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق السا طوفان کی درجہ بندی 4 میں تبدیل ہو گیا ہے اور یہ 10 سالوں میں پہلی بار اس خطے کا شدید طوفان ہو گا۔اس کے علاوہ بدیاڈنگا (Bidyadanga) کمیونٹی کے سینکڑوں لوگ اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔