Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پاکستان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں اٹھا دیا

جنیوا (اے بی این نیوز     )پاکستان نے تین یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھا دیا۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان نے 3 یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ اٹھا دیا۔پاکستانی مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے او آئی سی گروپ کی طرف سے یہ معاملہ اٹھایا۔ خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس سال قرآن پاک کی بے حرمتی کے 5 پانچ واقعات ہوئے جس سے او آئی سی ممالک کے 2 ارب انسانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔