شامی صدر بشار الاسد کی روسی ہم منصب ولادیمر پیوٹن سے ملاقات

دمشق(نیوزڈیسک)شام کے صدر بشار الاسد نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ صدر بشار الاسد نے شام میں خانہ جنگی کے دوران روس کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر روس کے شکر گزار ہیں۔ روس خود حالت جنگ میں ہونے کے باوجود شام کا ساتھ دینے سے پیچھے نہیں ہٹا۔ شامی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ ہے۔