بل گیٹس کا بیٹی کے امید سے ہونے اور جلد نانا بننے پر خوشیوں بھرے جذبات کا اظہار

نیویارک(نیوزڈیسک)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک شخصیت بل گیٹس نے بیٹی کے امید سے ہونے اور جلد نانا بننے پر جذبات کا اظہار کیا ہے کہ وہ دنیا کو اب ایک نئے نظریے سے دیکھتے ہیں۔بل گیٹس اپنے ’’ہمارے پوتے پوتیاں مستقبل کے مستحق ہیں‘‘کے عنوان سے بلاگ میں لکھتے ہیں کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اس سیارے کو آنے والی نسل کے لئے غیر سازگار بنا رہے ہیں۔انہوں نے مذکورہ بلاگ میں اپنے نانا بننے کے حوالے سے لکھا کہ جب سے میری بیٹی نے مجھے ناقابل یقین خوش خبری سنائی ہے تب سے میں نے اس دنیا کو نئے نظریے سے دیکھنا شروع کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ صرف اتنا ہی لکھنا کہ میں اگلے برس نانا بن جاؤں گا، مجھے جذباتی کرکے کام کے لیے ایک نئی جہت دیتا ہے اور جب میں اس دنیا کے حوالے سے سوچتا ہوں جس میں میرے نواسے نواسیاں جنم لیں گے تو مجھے نہ صرف اپنے بلکہ ہر ایک کے بچوں اور ان کے بچوں کے لیے اس دنیا کو مزید بہتر بنانے کے لیے متحریک کردیتا ہے۔