یو اے ای کے شہری بغیر ویزہ اب 180 ممالک کا سفرکر سکیں گے

دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے،یو اے ای کے شہری اب 180 ممالک کا سفر بغیر ویزہ کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای کا پاسپورٹ نہ صرف پوری دنیا میں سب سے طاقت ور ترین پاسپورٹ میں سر فہرست آ گیا ہے بلکہ امارات کے شہری اب بغیر ویزہ کے 180 ممالک کا سفر کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق کوریا، جرمنی، فرانس، اٹلی ودیگر ترقی یافتہ ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 173 ممالک میں ویزہ کے بغیر داخل ہوسکیں گے۔یو اے ای کو یہ اعزاز ملنا خوش آئندہ ہے ساتھ ہی مسلم ممالک میں یو اے ای ترقی اور کامیابی کے اوج کمال پر بھی پہنچ رہا ہے۔