چین کی سب سے بڑی آئل فیلڈ نے یومیہ پیداوارکانیا ریکارڈ قائم کردیا

تیانجن(اے بی این نیوز)چین کے سب سے بڑے خام تیل پیدا کرنے والے بوہائی آئل فیلڈ کی جنوری سے لے کر اب تک خام تیل کی یومیہ پیداوار 90ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ، یہ پہلی بار ہے کہ آئل فیلڈ نے اس معیار کو عبور کیا ہے۔ سی این او اوسی چائنہ لمیٹڈ کی تیانجن برانچ کے پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی منیجر ژینگ شونے کہاکہ یہ ملک کی خام تیل کی یومیہ پیداوار کے چھٹے حصے کے برابر اور بوہائی آئل فیلڈ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ 1967 کی30ٹن سے زیادہ پیداوارکے مقابلے میں، آئل فیلڈ کی یومیہ خام تیل کی پیداوار میں تقریبا 3ہزار گنا اضافہ ہوا ہے۔ ژینگ نے کہا کہ یہ پیش رفت بوہائی آئل فیلڈ کے لیے صرف ایک نیا نقطہ آغاز ہے، اور اکتوبر میں اس کی یومیہ پیداوار بلند ترین سطح پرپہنچنے کی توقع ہے۔ ژینگ نے مزید کہا کہ اگلے دو سالوں میں، آئل فیلڈ میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ جاری رہے گا اور یومیہ پیداوار1لاکھ ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔