شاہ چارلس کی برطانیہ میں فوجی تربیت لینے والے یوکرینی اہلکاروں سے ملاقات

لندن (نیوزڈیسک)شاہ چارلس سوئم نے گزشتہ روز برطانیہ میں تربیت حاصل کرنے والے یوکرینی فوجیوں سے ملاقات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پچھلے ہفتے برطانوی فوج نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے 6 ماہ میں 10 ہزار یوکرینی فوجی اہلکاروں کی تربیت کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔شاہ چارلس نے مرکزی انگلینڈ کے علاقے ولٹ شائر میں ٹریننگ سائٹ کا دورہ کیا جہاں 200 اہلکاروں نے نیوزی لینڈ کے آرمی میجر ٹونی ہیرس کی زیر نگرانی 5 ہفتوں کی بنیادی کامبیٹ ٹریننگ مکمل کی ہے۔اس دوران فوجی اہلکاروں نے خندق پر حملے کا فرضی مظاہرہ بھی کیا۔20 ہزار یوکرینی فوجی رواں برس برطانیہ میں تربیت حاصل کریں گے۔شاہ چارلس نے رواں ماہ کے آغاز میں یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی سے لندن کے بکنگھم محل میں ملاقات کی تھی۔