اہم خبریں

خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے آنیوالے دنوں میں جہنم کا سامنا کرینگے،پاسداران انقلاب

تہران(اے بی این نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سخت بیان جاری کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی آر جی سی بحریہ کے کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے جنوبی شہر سیرک پر امریکی حملہ آبنائے ہرمز پر ایران کی برتری کو ختم نہیں کر سکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں پر فائرنگ کا مقصد دیگر جہازوں کو یہ یاد دلانا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے واضح اور مقررہ راستے پر عمل کرنا ضروری ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے مزید کہا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کا معاملہ الگ ہے اور وہ آنے والے دنوں میں جہنم کا سامنا کریں گے۔

ایرانی بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں اور جوابی اقدامات کے دعوے کیے گئے ہیں، جس کے باعث پورے مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

تاحال امریکی حکام نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اس تازہ بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا۔ تاہم خطے کی مجموعی صورتحال پر عالمی برادری گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرز کیمپ پردہشتگردوں کا حملہ،3 واصل جہنم ،ایک گرفتار

متعلقہ خبریں