دوہا(اے بی این نیوز)قطر کے اہم ایل این جی پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریل سٹی میں حکام کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 18 افراد لاپتا ہیں۔
قطر انتظامیہ کے مطابق راس لفان انڈسٹریل سٹی میں پیش آنے والے ایک تکنیکی حادثے کے باعث پہلے دھماکہ ہوا اور پھر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اُٹھی۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا اور آگ پر کُچھ ہی دیر کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔
قطر کی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
وزارت کے مطابق دھماکہ ایک تکنیکی حادثے کے باعث ہوا اور اس کے نتیجے میں کسی قسم کا ایسا گیس اخراج نہیں ہوا جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کی زور دار آواز دارالحکومت دوحہ میں بھی سنی گئی، جو راس لفان فیسلٹی کے جنوب میں واقع ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 22 جون سونے کی تازہ ترین قیمت















