پیرس(اے بی این نیوز)اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
جارجیا میلونی کاکہنا ہےکہ میری مقبولیت کا انحصار ٹرمپ کےساتھ تعلقات پرنہیں بلکہ اٹلی کےقومی مفادات کےتحفظ پرہے،میری مقبولیت ٹرمپ کی تشویش کاموضوع نہیں ہےبلکہ انہیں خود اپنی مقبولیت پرتوجہ دینی چاہیے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر اور جارجیا میلونی کے درمیان حالیہ تنازع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سےکھڑا ہوا کہ اٹلی کی وزیراعظم فرانس میں منعقدہ جی سیون سربراہی اجلاس میں اپنی مقبولیت میں اضافے کےلیے مجھ سے بار بار تصویر کھنچوانے کی درخواست کرتی رہیں۔
مزید پڑھیں :سیالکوٹ،دو سو روپے چرانے کا الزام ،ملزمان کا ذہنی معذور شخص پر بدترین تشدد















