اہم خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا،اختیارات محدود کرنیکی قرارداد کامیاب

واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

روئٹرز کے مطابق ریپبلکن اکثریت والے امریکی ایوانِ نمائندگان نے بدھ کے روز ایک قرارداد منظور کر لی ہے، جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے سے روکنا ہے۔ اس اقدام سے اس بات کی عکاسی ہو رہی ہے کہ ٹرمپ کی اپنی جماعت کے ارکان میں اس تنازع پر 3 ماہ سے جاری تشویش بہت بڑھ گئی ہے۔

قرارداد کے حق میں 215 اور مخالفت میں 208 ووٹ آئے، قرارداد ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی تھی، 4 ری پبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، قرارداد کے تحت ایران کے خلاف جنگی کارروائی کانگریس کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکے گی۔

قرارداد میں ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امریکی فوج کو ایران سے واپس بلائیں، جب تک کہ کانگریس باضابطہ طور پر جنگ کا اعلان نہ کرے یا فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت نہ دے۔ یہ کانگریس میں ٹرمپ کے لیے تازہ ترین سیاسی دھچکا ہے، حالاں کہ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں ان کی جماعت کو معمولی اکثریت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: ہر پاکستانی پر کتنے لاکھ روپے کا پیدائشی قرضہ ہے ؟ہوشربا انکشاف

متعلقہ خبریں