اہم خبریں

ایران کے جزیرہ خارگ سے تیل کے اخراج کی اطلاع

نیویارک (اے بی این نیوز)ایران کے جزیرہ خارگ سے تیل کے اخراج کی اطلاع، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کے تیل کی برآمد کے اہم ٹرمینل سے جزیرہ خارگ کے ساحل پر تیل پھیل رہا ہے۔

فوری طور پر تیل کے اخراج کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تیل کے اخراج پر نظر رکھنے والے Orbital EOS کے مطابق، تیل 52 مربع کلومیٹر سعودی عرب کے پانیوں کی طرف پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

جزیرہ خارگ میں ایران کا سب سے بڑا آئل ٹرمینل، آئل پائپ لائنز، اسٹوریج ٹینک اور متعلقہ انفرااسٹرکچر قائم ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح بڑھادی

متعلقہ خبریں