اہم خبریں

امریکی وزیربحریہ جان سی فیلن کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

واشنگٹن (اے بی این نیوز)ہرمز ناکہ بندی کے دوران امریکا میں ایک اور بڑی تبدیلی۔ امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

فوری استعفیٰ طلب کیے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ہنگ کاؤ ( Hung Cao) کو قائم مقام سیکریٹری آف نیوی مقرر کردیا گیا۔

اس سے پہلے ایران جنگ کے دوران امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو فوری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

جان سی فیلن کو 2024 میں صدر ٹرمپ نے وزیر نیوی نامزد کیا تھا۔

اُس وقت جان سی فیلن پر تنقید کی گئی تھی کہ انہیں بحریہ، فوج یا قومی سلامتی پالیسی اور ڈیفنس انڈسٹری سے متعلق تجربہ نہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعرات 23 اپریل 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں