اہم خبریں

ایرانی حملوں سے تل ابیب تباہی کا شکار،اربوں کا نقصان

تل ابیب (اے بی این نیوز)تل ابیب کے میئر رون ہلدائی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں شہر میں ایک ہزار سے زائد رہائشی یونٹس ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل حملوں اور انہیں روکنے کی کوششوں کے دوران گرنے والے ملبے نے نہ صرف تل ابیب بلکہ شہروں میں بھی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکام کو اب تک تقریباً 30 ہزار اسرائیلی شہریوں کی جانب سے املاک کے نقصان کے دعوے موصول ہو چکے ہیں۔ ان دعوؤں میں 18 ہزار 408 عمارتوں، 6 ہزار 617 گاڑیوں اور 2 ہزار 549 دیگر سامان کو پہنچنے والے نقصانات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی فوج کی مسلح ڈکیتی کاجلد جواب دینگے،ترجمان خاتم الانبیاء

متعلقہ خبریں