واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا بتانا ہے کہ امریکا بین الاقوامی سمندروں میں موجود ایرانی آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا اس اقدام سے ایران پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تاکہ وہ آبنائے ہرمز کھول دے اور اپنے ایٹمی پروگرام پر امریکا کو رعایتیں دے۔
دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز پر نیا آرڈر نافذ ہوگا، ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی نیوی کی اجازت لازمی ہوگی۔ پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا کہ ایران کی جانب سے طے کیے گئے راستے پر جہاز سفر کریں گے جب کہ نیول جہازوں کے گزرنے پر سخت پابندی ہے۔
رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نہیں اپنے دوستوں کی ناکہ بندی کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی باتوں کو کوئی نہیں سنتا۔
یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات کے خاتمے پر آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
مزید پڑھیں: محمود اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض،جلسے میں شرکت نہ کرنے کا امکان















