جکارتہ (اے بی این نیوز)انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہیلی کاپٹر مغربی کلیمنتن صوبے میں گر کر تباہ ہوا ، ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔
حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کو رات میں اسپتال منتقل کرنیکی اطلاع دی گئی ،بیرسٹر گوہر















