دبئی/واشنگٹن (اے بی این نیوز)مذاکرات کی امید کے باوجود امریکہ نے ایران کی سمندری تجارت بند کردی (رائٹرز) کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوج نے سمندری راستے سے ایران کے اندر اور باہر جانے والی تجارت کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔
اس اقدام کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان آئندہ دو روز میں پاکستان میں بات چیت کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگرچہ ہفتے کے آخر میں ہونے والی بات چیت کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوئی، تاہم وہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے پُرامید ہیں۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور ہائوسنگ کالونی منظور،اہلیت چیک کریں















