بیروت (نیوز ڈسک) لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے 24 گھنٹوں میں حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر بڑا جوابی حملہ متوقع ہے۔
ہفتے کے روز اسرائیل نے 290 اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے جب کہ جواب میں حزب اللہ کے 90 راکٹ فائر کیے گئے۔ اس سے قبل اسرائیل نے لبنان پر 2 بڑے حملے کیے تھے جن میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے سربراہ ابراہیم عقیل اور دیگر 16 کمانڈروں سمیت 37 افراد شہید ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ اسرائیل نے لبنان پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاڑکانہ میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ، فی طالب علم 12 لاکھ روپے میں فروخت