اہم خبریں

نئے صوبوں کا معاملہ، ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کی اہم مشاورت

نئے صوبوں کا معاملہ، ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کی اہم مشاورت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) ایوان صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور حکومت کے ساتھ قانون سازی کے مختلف امور پر جاری مشاورت کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سہیل انور سیال شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بالخصوص متنازع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی کے مختلف معاملات پر ہونے والی بات چیت پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں اہم سیاسی امور پر پارٹی کی آئندہ حکمت عملی اور حکومت کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں