لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں آئندہ ہفتے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ یلو وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں دن کے وقت درجۂ حرارت 30 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا الرٹ پیر کی صبح سے لے کر جمعرات تک جاری رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق یلو وارننگ کمزور افراد کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں گرمی زیادہ دیر تک رہنے کی توقع ہے۔