بحریہ ٹائون راولپنڈی میں اندھیر نگری چوپٹ راج، بجلی کےفی یونٹ کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

راولپنڈی(اے بی این نیوز)بحریہ ٹائون راولپنڈی نے بجلی کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر نیپرا کے ساتھ اتفاق رائے نہ ہونے کا سارا بوجھ ایک بار پھر پہلے سے ہی مہنگی بجلی خریدنے والے رہائشیوں پر ڈال دیا اورگھریلوصارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں چار روپے،کاروباری حضرات کے لئے سات روپے فی یونٹ اضافے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون کے بلنگ ڈپارٹمنٹ نے رہائشیوں کے نام جاری پیغام میں کہاکہ جنوری 2019 میںآئیسکو کی جانب سے بحریہ ٹائون کو بیچی جانے والی بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد بحریہ بلنگ ڈیپارٹمنٹ میں ماہانہ کروڑوں کے نقصانات ہونے لگے، اس

مزید پڑھیں :دکی ، بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

صورتحال کو مد نظررکھتے ہوئے بحریہ ٹاؤن نے فوراًنیپرامیں بجلی کی قیمتوں میں نظرثانی کی درخواست دی ۔اس درخواست پر کئی سماعتیں اور اجلاس ہونے کے باوجود حتمی فیصلہ نہ ہو سکا ۔اپریل 2023 میں تمام حالات کے پیش نظر نیپرا اتھارٹی نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو)کو احکامات جاری کیے کہ بحریہ ٹاؤن کے بلنگ ڈیپارٹمنٹ کو اپنے ماتحت کر لیں تاکہ بحریہ ٹاؤن کے صارفین کو بھی بجلی کا فی یونٹ آئیسکو ریٹ پرمل سکے۔ بحریہ ٹاؤن نے ان احکامات پر اتفاق کر لیا لیکن آئیسکو نے ان احکامات کو بھی ماننے سے انکار کر دیا۔ اس دوران 2022 سے بحریہ ٹاؤن کی نئی ڈسٹریبیوشن لائسنس کی درخواست بھی نیپرا میں ابھی تک زیر التوا ہے، پچھلے سال آئیسکو ریٹ میں اضافے کے بعد بحریہ ٹاؤن نے ستمبر 2023 میں نیپرا میں درخواست دی اور کہا کہ جب تک بحریہ ٹائون کے لئے بجلی کی نئی قیمتوں کا تعین نہیں

مزید پڑھیں :مصنوعی ذہانت( AI ) سعودی عرب میں 17 فیصد ملازمتوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے

ہوجاتا تب تک بحریہ ٹاؤن کے بل پرچیز ریٹ میں 12 روپے کا عارضی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ بحریہ ٹاؤن اپنے صارفین کو آئیسکوریٹ کے مطابق بل دے اور بحریہ ٹاؤن کا بھی ماہانہ نقصان ختم ہو۔
لیکن اس پر بھی نیپرا نے ابھی تک کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا ۔لہذ آئیسکو کا بل جمع کروانے کے لیے بحریہ ٹاؤن کو صارفین کو بیچی جانے والی بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے جس کی اطلاع نیپرا کو مارچ 2024 میں دے دی تھی۔ صارفین کے اپریل 2024 کےگھریلو بل میں ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چار روپے اور کمرشل بل میں سات روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر چارجز الگ سے ہیں ان کو بھی بجلی کے بل میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :کولمبیا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ