وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سمیت وزرائے حکومت سے ملاقاتیں، اہم امور پرتبادلہ خیال

ریاض(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں معیشت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی مفادات اور تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔مزید پڑھیں: سعودی عرب وژن 2030 کے تحت پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کا خواہاںہے۔، شہبازشریف نے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان سےبھی ملاقات کی، جہاں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر بات کی گئی۔
شمالی کیرولینا میں فائرنگ ، 4پولیس اہلکار ہلاک،10 زخمی
دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔سعودی وزیر توانائی نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔ انہوں نے پاکستان کے توانائی کے منصوبوں میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔سعودی وزراء برائے اقتصادیات اور ماحولیات نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مرکز دونوں ممالک کے لیے علاقائی غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کرنے کے امکانات پر تھا۔ وزراء نے خاص طور پر پاکستان کے زرعی شعبے میں دلچسپی ظاہر کی۔دریں اثناء وزیراعظم نے کویت کے امیر مشعل الاحمد سے بھی ملاقات کی۔

شہباز اور کویتی امیر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں باہمی تعاون اور دلچسپی کے شعبوں بالخصوص اقتصادی اور توانائی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔مزید پڑھیں: وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیالملاقات میں شہباز شریف نے امیر کویت کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔