حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا

تل ابیب (نیوز ڈیسک ) لبنان کی ایک عسکری تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان کی جانب بھیجے گئے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور کا مال روڈ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے لیے نو گو ایریا
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جنگی مشن کے لیے ایک ڈرون بھیجا تھا جسے تباہ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ایک میزائل نے لبنان کی فضا میں اسرائیلی ڈرون کو تباہ کر دیا۔

دوسری جانب عراق کی جانب سے شام میں امریکی فوجی اڈے پر پانچ راکٹ فائر کیے گئے تاہم اتحادی افواج نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جنگی طیارے سے لانچر کو نشانہ بنایا۔ تاہم عراق کی تنظیم حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔واضح رہے کہ فروری کے بعد یہ پہلا حملہ ہے۔