حالیہ ڈرون حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ نہیں،ایرانی وزیر خارجہ

تہران(نیوز ڈیسک )ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ جمعہ کی شب ایران پر کوئی فضائی حملہ نہیں ہوا اور حالیہ ڈرون حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8 فیصد کمی
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نیویارک میں ایک انٹرویو میں کہا کہ جمعہ کو اصفہان شہر پر ڈرون حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جب تک اسرائیل کوئی بڑا حملہ نہیں کرتا،

ایران جوابی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے حامی میڈیا نے ان کی شکست کو فتح کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی لیکن گرائے گئے چھوٹے ڈرونز سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی ہتھیار ڈرون نہیں بلکہ کھلونوں کی طرح ہیں جن سے ہمارے بچے کھیلتے ہیں۔حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی کارروائی ثابت ہونے پر ہمارا ردعمل سخت ہوگا اور وہ ایران کے خلاف کارروائی کرنے پر پچھتائیں گے۔