امریکہ کیساتھ کشیدگی ، کم جونگ آن کا اپنی افواج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

پیانگ یانگ (نیوزڈیسک)کم جونگ ان نے دھمکی دی ہے کہ مسلح تصادم کی صورت میں دشمن کوموت کے گھاٹ اتارنے کیلئے تیار ہیں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے یہ بات پیانگ یانگ میں ملٹری یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر کہی ۔ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کا پیانگ یانگ میں ملٹری یونیورسٹی کا دورہ ، ان کا کہنا تھا کہ اب جنگ کیلئے پہلے سے زیادہ تیار رہنے کا وقت ہے

انہوں نے اپنے تبصرے اسی دن کیے جب بدھ کے روز حریف جنوبی کوریا کے پارلیمانی انتخابات ہوئے، جس میں گورننگ پارٹی کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا، سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) نے جمعرات کو بتایا کہشمالی کوریا کے رہنما نے کم جونگ اِل یونیورسٹی آف ملٹری اینڈ پولیٹکس میں کہا کہ “اب جنگ کیلئے پہلے سے زیادہ تیار رہنے کا وقت ہے،

” ارد گرد کی “غیر یقینی اور غیر مستحکم فوجی اور سیاسی صورتحال” کا حوالہ دیتے ہوئے حالیہ مہینوں میں جنوبی کوریا اور اس کے اتحادی، امریکہ نے “جنگی مشقیں” کرکے فوجی کشیدگی کو ہوا دی ہے۔ کم جونگ آن نے ملک کے مغرب میں ایک بڑے فوجی آپریشن بیس پر فوجیوں کا معائنہ کرنے کے بعد جنگی تیاریوں کو تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌پاکستان نے ایرانی حمایت یافتہ تنظیم زینبیون بریگیڈ کو دہشتگرد قراردیدیا

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کو “ایک جنگ کے لیے زیادہ مضبوطی سے اور مکمل طور پر تیار رہنا چاہیے، جسے ناکامی کے بغیر جیتنا چاہیے، نہ صرف ممکنہ جنگ کیلئے۔2022 میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے منتخب ہونے کے بعد سے، دونوں کوریاؤں کے درمیان کشیدگی میں شدت آتی جا رہی ہے، شمالی کوریا نے جنوبی کو اپنا “بنیادی دشمن” قرار دیا ہے۔یون کے شمال کی طرف سخت گیر موقف کے جواب میں، کم نے دوبارہ اتحاد اور رسائی کیلئے وقف ایجنسیوں کو ختم کرنے کا حکم دیا، اور علاقائی خلاف ورزی پر جنگ کی دھمکی دی۔