سولر پینل کی درآمد پرپابندی کا اعلان

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت نے یکم اپریل سے سولر ماڈیولز (پینلز) کی درآمد پر پابندی کا اعلان کردیا ہے، جس کا مقصد مقامی طلب کو پورا کرنا ہے۔

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے 31 مارچ 2024 سے شروع کیے جانے والے سولر پروجیکٹس کو ماڈلز اور مینوفیکچررز کی منظور شدہ فہرست سے سولر ماڈیولز حاصل کرنے کی لازمی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔

1000xمزیدپڑھیں: کرپٹو کرنسیاں: Block DAG پری سیل $11.4 ملین، ریلیو نیٹ ورک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے؛ سولانا کی قیمت کا ٹارگٹ $300 پر مقرر

2021 میں بھارت نے ایک شرط عائد کی تھی جس کے مطابق سولر پروجیکٹ کے ڈویلپرز کو مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے منظور شدہ فہرست سے ماڈیول خریدنا لازمی بنا دیا گیا تھا۔

اب مودی حکومت اس شرط کو واپس لا رہی ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ مقامی انڈسٹری بڑھ رہی ہے اور حکومت کو اس کی حمایت کی ضرورت ہے۔