لندن میں ایرانی نیوز اینکر پرچاقوسے وار،حالت خطرے سے باہر

لندن(نیوز ڈیسک) لندن میں ایرانی نیوز چینل کے میزبان پر ان کی رہائش گاہ کے باہر چاقو سے حملہ کیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں قائم ایک ایرانی نیوز چینل نے بتایا کہ 36 سالہ میزبان پوریا
مزید پڑھیں:عمران خان سے جیل میں ملاقات کے ایس او پیز طے،فوکل پرسن مقرر

زیراتی کو ان کے گھر کے باہر ایک گروپ نے نشانہ بنایا اور متعدد بار چاقو کے وار کیے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوریا زیراتی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم وہ اسپتال میں زیر علاج

ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس معاملے میں فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے ماہر افسر چاقو حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کمانڈ یونٹ کے سربراہ کمانڈر ڈومینک مرفی نے کہا کہ افسران حملے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی لندن کے اس علاقے میں جہاں حملہ ہوا اور دیگر قریبی مقامات پر اضافی گشت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔