کیجریوال کوپانچ روز کیلئے انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں دیدیا گیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے گرفتار وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 28 مارچ تک انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی۔

واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کے معاملے پر منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا

ادھر کیجریوال کی گرفتاری پر عام آدمی پارٹی نے 26 مارچ کو وزیراعظم کی رہائشگاہ کے گھیراؤ کا منصوبہ بنایا ہے۔

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کا مقصد آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کرنے والے سیاستدانوں کو سائیڈلائن کرنا ہے