روس کا ماسکو کانسرٹ کے تمام حملہ آوروں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر ویلادیمیر پوتن نے کہاہے کہ ماسکو کانسرٹ کے تمام حملہ آوروں کو تلاش کر کے پکڑ لیا ہے، حملہ آوروں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی۔

روسی صدر ویلادیمیر پوتن نے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ جس نے حملے کا حکم دیا اسے بھی سزا دی جائے گی، ماسکو کانسرٹ ہال حملے پر 24 مارچ کو یوم سوگ ہوگا۔

مزیدپڑھیں:نواز شریف طویل عرصے بعد بند پڑی حدیبیہ پیپر ملز پہنچ گئے

صدر پوتن نے کہا کہ کانسرٹ ہال حملے کے متاثرین سے گہری ہمدردی ہے، حملے کے بعد امدادی کارروائیوں پر ایمرجنسی سروسز، اسپیشل سروسز کے شکر گزار ہیں، حملے کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، ہمارے دشمن ہمیں منقسم نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں دہشتگرد حملے سے ہلاک افراد کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔

گزشتہ شام کارکس سٹی ہال میں فائرنگ اور دھماکے سے 120 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، کارکس سٹی ہال حملے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی۔