کنگ عبدالعزیز لائبریری میں قرآن پاک کے قدیم و نایاب نسخوں کی نمائش

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز لائبریری میں قرآن پاک کے نادر اور نایاب قدیم نسخوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں 13ویں صدی کے قرآن پاک کے نسخے بھی رکھے گئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ نایاب اور قدیم قرآنی نسخوں کی نمائش کا افتتاح کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے نگراں فیصل بن معمر نے کیا۔

نمائش میں عراق، مصر اور یمن سمیت کئی ممالک کے رسم الخط سے مزین قرآن پاک کے نسخے رکھے گئے ہیں، ان میں 13ویں صدی کا قرآن پاک کا نسخہ بھی شامل ہے۔

نمائش میں دنیا کا سب سے چھوٹے سائز کا قرآن پاک کا نسخہ بھی رکھا گیا ہے جسے عدسے کی پڑھا جاسکتا ہے۔

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے سپروائزر فیصل بن معمر کا کہنا ہے کہ لائبریری کی ملکیت میں 350 ایسے قرآن پاک کے نسخے موجود ہیں جو اسلام کے ابتدائی اور بعد کے ادوار میں لکھےگئے، ان کی مرحلہ وار نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔