سعودی عرب ، سانس کی بیماری ’میرس‘ کا حملہ ، دو افراد جاں بحق

جدہ (اے بی این نیوز) سعودی عرب میں سانس کی بیماری ’مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم کورونا وائرس‘ (میرس) کا حملہ،سعودی اخبار العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ صحت نے عالمی ادارہ صحت کو ’میرس‘ کے پھوٹنے کے حوالے سے مطلع کردیا۔

6 ماہ کے دوران مملکت میں 4 کیس رپورٹ ہوئے جن میں 2 افرادزندگی کی بازی ہار گئے۔’میرس‘ کے کیس ریاض اور قسیم کے علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔لیب میں کیسز کی تصدیق کیلئے ریئل ٹائم پولیمریز چین ری ایکشن کی تکنیک بروئے کار لائی گئی

۔2 مردوں اور 2 عورتوں کو یہ بیماری لاحق ہوئی۔ ان کی عمریں 59 سے 93 سال تھیں۔ پانچ ہفتوں کے دوران بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی علامات ظاہر ہوئیں۔