اہم خبریں

لاکھوں بھارتی کسانوں کی دہلی چلو مارچ کی تیاریاں،منگل کو سڑکوں پر آئینگے

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست ہریانہ کے لاکھوں کسانوں نے دہلی چلو مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے مطالبات منوانے کے لیے ہریانہ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والی کسانوں کی 200 سے زائد انجمنوں نے 13 مارچ سے دہلی چلو مارچ کی کال دی ہے۔ اس کسان مارچ کی قیادت سمیکتا کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ کر رہے ہیں۔

ہریانہ کے وزیرِ اعلی منوہر لعل کھٹر کے حکم پر ریاست کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس 13 فروری تک معطل کردی گئی ۔

مزیدپڑھیں:این اے47اسلام آباد،الیکشن کمیشن کاتحریری حکمنامہ جاری

 

دہلی کی حکومت نے بھی ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے

واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل دہلی میں کسانوں کا احتجاج مودی سرکار کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس موقع پر معاملات بے قابو ہوئے تو مرکزی حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں