اہم خبریں

بھارت میں بے قابو ٹرک میلے کے شرکا پر چڑھ دوڑا،3افرادہلاک

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست سکم میں گزشتہ شب ایک تیز رفتار ٹرک میلے کے شرکا پر چڑھ گیا۔ اس حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی ریاست سکم کے علاقے رانی پول میں ایک میلے کی رونقیں عروج پر تھیں کہ اچانک تین کاریں میلے کے شرکا پر چڑھ گئیں۔ ان کاروں کے ڈرائیور ایک تیز رفتار ٹرک سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے جس کے بریک فیل ہوچکے تھے۔

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 93 نشستیں لے کر سب سے آگے

کاروں کی ٹکر سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹرک تلے کچل کر 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں