باپ کا بیٹی کی شادی پر مہمانوں کوانوکھا تحفہ

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی شخص نے اپنی بیٹی کی شادی میں شریک مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ دے کر حیران کردیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والےسید یادو نے اپنی بیٹی کی شادی پر 60 کے قریب ہیلمٹ مہمانوں کو بطور تحفہ دیے ۔روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سید یادو نے مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ دیا ،

مزیدپڑھیں:کیا سشمیتا سین نے شادی کرلی؟ ادکارہ نے بتادیا

اس موقع پر انہوں نےسید یادو نے بتایا کہ ہم نے تحفے کیساتھ ساتھ مہمانوں سے گزارش کی ہے کہ گاڑی چلاتے وقت شراب کا استعمال نہ کریں کیونکہ زیادہ تر سڑک حادثات اسی وجہ سے ہوتے ہیں