Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بینک آف انگلینڈ کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان

لندن(نیوزڈیسک)بینک آف انگلینڈ نے مسلسل چوتھی بار شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5.25 شرح سود پہلے ہی 16 برس کی بلند ترین ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شرح سودنہ بڑھنے پر مارگیج ادا کرنے والوں نے سکھ کا سانس لیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2022 میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اب 4 فیصد پر آگئی ہے۔

بینک آف انگلینڈ مہنگائی کی شرح 2 فیصد پر لاناچاہتا ہے۔