Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

امریکہ کی حملے کی دھمکیاں مسترد، فوری ردعمل دینگے، ایران کا بڑا انتباہ جاری

تہران(نیوزڈیسک)امریکہ دھمکی آمیز زبان استعمال کرنا بند کرے ورنہ فوری ردعمل آئے گا۔ امریکہ نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے حران کن اور فیصلہ کن فوری ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بات ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکی دھمکیوں کا ردعمل دیتے ہوئے کہی ،اقوام متحدہ میں ایران کے خصوصی ایلچی کا اردن میں امریکی فوج پر مہلک حملے کا جواب دینےکی دھمکیوں کے بعد ممکنہ طور پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کا اعلان سامنے آگیا۔۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں کہا کہ ان کا ملک “خطے میں کسی فرد یا گروہ کے اقدامات کا ذمہ دار نہیں ۔
مزید پڑھیں :عہد کرلیا پوری قوت سے تحریک آزاد ی کشمیرا جاگر کرونگا، انوارالحق
فرانسیسی ہم منصب کو بھیجے گئے مکتوب میں واضح کیا کہ عراق اور شام میں امریکی فوجیوں اور تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات غیر ذمہ دارانہ ،بے بنیاد ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان کے بعد ایران کی جانب سے واضع کردیا کہ امریکہ کو اس کی ایسی کسی بھی حماقت کا بھرپور جواب ملے گا۔