امریکی سینیٹرز نے ایران کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد امریکی سینیٹرز نے ایران پر براہ راست حملے کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ صدر بائیڈن ایران کے اندر اہم دفاعی اہداف پر حملہ کریں۔سینیٹر جان کورنین کا کہنا تھا کہ حملے جنگ کے لیے نہیں دفاع کے لیے ہوں گے۔