بھارت میں ایک ساتھ تین طلاقیں دینے کا مقدمہ درج

نئی دہلی(نیوزڈیسک)دہلی پولیس نے دو مسلمانوں کے خلاف ایک مقامی عدالت کے باہر ایک ساتھ تین طلاقیں دینے کا مقدمہ درج کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پہلے کیس میں ایک عورت نان نفقہ کیس کی سماعت کے لیے اپنی بہن کے ساتھ دہلی کی تیس ہزاری عدالت گئی تھی۔سماعت کے بعد اس عورت کے شوہر نے اسے کمرہ عدالت کے باہر تین طلاقیں دینے کا اعلان کیا۔دوسرے کیس میں ایک 24 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ نان نفقہ پر شوہر محمد انصاری نے کمرہ عدالت کے باہر اسے ایک ساتھ تین طلاقیں دے دیں۔پولیس نے دوطلاقوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔