امریکاداعش کیخلاف عراق سے کیوں نکلنا چاہتا ہے؟بیان سامنے آگیا

بغداد(نیوزڈیسک)امریکا اور عراق نے داعش کو ختم کرنے کے لیے قائم کیے گئے اتحادی مشن کی بساط لپیٹنے کے لیے مذاکرات شروع کردئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی نے ایک بیان میں کہا کہ داعش سے لڑنے کے لیے بنائے گئے مشن کے خاتمے کے لیے یہ مذاکرات بروقت ہیں۔ ادھر امریکی حکام نے بتایا کہ ایک کمیٹی طے کرے گی کہ امریکا کے فوجی کس طرح نکالے جائیں۔یہ مذاکرات ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب عراق اور شام میں امریکی فوجیوں اور ان کے ٹھکانوں پر راکٹ اور ڈرون میزائل حملے ہو رہے ہیں۔ امریکا نے عراق میں اپنی موجودگی 2003 سے برقرار رکھی ہے۔