امریکا کا یمن میں حوثیوں پر نیا حملہ

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کے آئل ٹینکر پر حملے کے بعد امریکا نے یمن میں حوثیوں پر نیا حملہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے آئل ٹینکر پر حملے کے بعد امریکا نے یمن میں حوثیوں پر نیا حملہ کیا ،اس امریکی حملے کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ انہوں نے حوثیوں کے ایک ’’اینٹی شپ میزائل‘‘ پر حملہ کیا ۔سینٹ کام کے مطابق اس میزائل حملے کا مقصد بحیرۂ احمر میں ہدف کو نشانہ بنانا تھا اور یہ لانچنگ کے لیے بھی تیار تھا۔