Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

انڈیا میں مسلمان شخص کو برہنہ کرکے پریڈ کرانیکا افسوسناک واقعہ

تلنگانہ ( نیوزڈیسک )بھارت کی ریاست تلنگانہ میں انتہا پسند ہندوؤ نے بھگوا (زعفرانی رنگ کا) جھنڈا جیب میں رکھنے پر ایک مسلمان کو برہنہ کردیا،گاؤں والوں نے انتہا پسندی کا نشانہ بننے والے شخص کے خلاف ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ متاثرہ شخص نے بھی اہانت آمیز سلوک پر گاؤں والوں کے خلاف رپورٹ درج کرادی،سنگا ریڈی کے علاقے میں ایک مسلمانوں کو ہندوؤں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کرکے گلیوں میں گھمایا،مسلم نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے بھاگوا جھنڈے کی توہین پر مبنی وڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ جھنڈے پر اوم لکھا ہوا تھا اور نوجوان نے اسے توہین آمیز انداز سے جیب میں رکھا،مدک ضلع کے لوگوں نے نوجوان کو مارا،وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے نوجوان کو مار رہے ہیں، وڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔