Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کرونا پھر سراٹھانے لگا، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت

جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلیٰ کی جانب سے ممکنہ کرونا الرٹ جاری کرتے ہوئے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ مدینہ منورہ میں زائرین ماسک کی پابندی کرنے کی ہدایت۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں نگراں ادارے نے زائرین سے اپیل کی کہ وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔زائرین کو نگراں ادارے نے ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔دوسری جانب سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرہ و حج پر آنے والے زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی سہولتیں متعارف کرانے کی ترغیب دی ۔رپورٹ کے مطابق جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کے ایک مباحثے کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ بعض زائرین مکہ یا مدینہ میں نکاح پڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے انہیں یہ سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ نجی فوٹو گرافرکا بندوبست کیا جاسکتا ہے۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مملکت کے کسی بھی علاقے کیلئے سیاحتی پروگرام منظم کیے جاسکتے ہیں۔