Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

غزہ میں صرف 15 بیکریز کام کررہی ہیں،اقوام متحدہ

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے بتایا ہے کہ غزہ میں صرف 15 بیکریاں کام کررہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں صرف 15 بیکریاں کام کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے 6 بیکریز جنوبی غزہ کے رفح میں اور9 وسطی غزہ کے دیر البلاح میں ہیں، شمالی غزہ میں بیکریاں نہیں ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔