بھارت،پاس ورڈ نہ بتانے پر دوستوں نے لڑکے کو مار کر لاش جلا دی

مرشد آباد(نیوزڈیسک)بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں ایک نوجوان کو اس کے دوستوں نے محض اس لیے مار کر جلادیا کہ اُس نے وڈیو گیم کا پاس ورڈ دینے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ضلع مرشد آباد کا 18 سالہ پاپئی دس کئی دن سے لاپتا تھا۔ 15 جنوری کو اس کی لاش ایک جنگل سے ملی۔پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ اس کے دوست اس سے وڈیو گیم فری فائر کا پاس ورڈ مانگ رہے تھے۔