ترکیہ کے پہلے خلا باز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پہنچ گئے

انقرہ(نیوزڈیسک)ترکیہ کے پہلے خلا باز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 44 سالہ Alper Gezeravci دیگر 3 یورپی خلا بازوں کے ساتھ اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے آئی ایس ایس پر پہنچے۔Axiom اسپیس نامی پرائیویٹ کمپنی کا یہ مشن 18 جنوری کو ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔ترک خلا بازAxiom تھری مشن کے تحت آئی ایس ایس میں 2 ہفتے گزاریں گے۔Alper Gezeravci نے امریکی ریاست اوہائیو کی ائیر فورس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔