ایک ڈویژن اسرائیلی فوج مغربی کنارے تعینات،جان بچانے والی ادویات کی فراہمی روک دی، اقوام متحدہ

برسلز(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ میں تاریخ کا بدترین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔ اقوام متحدہ حکام کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے شمالی غزہ میں جان بچانے والی ادویات کی فراہمی روک دی۔اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفترکا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام دوائیں اور فیول لے جانے والے قافلوں کو شمالی غزہ جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔عالمی امدادی اداروں نے اسرائیل سے امداد اور دواؤں کی ترسیل کی اجازت دینے کی اپیل کردی۔ اسرائیل نے غزہ میں ظلم کا بازار گرم کرنے والی اپنی 4 ڈویژن فوج میں سے ایک ڈویژن کو غزہ سے نکال کر مغربی کنارے میں تعینات کردیا ۔